خاتون کا اغوا،پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار عابد خان سندرانی نے چپکے سے ضمانت کرالی
عدالت نے ایم پی اے سردار عابد خان سندرانی اور مدعیہ کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا

دادو(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ایم پی اے سردار عابد سندرانی پر خواتین کے اغوا اور تاوان طلب کرنے کے کیس ن نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔دادو سے جانو ڈاٹ پی کے نمائندہ عابد ببر کے مطابق ایم پی اے سردار عابد سندرانی نے گرفتاری سے قبل ضمانت حاصل کرلی ۔سیشن جج دادو کی عدالت نے50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ایک ہفتے کیلئے ضمانت منظور کی ہے۔اغوا کے کیس کو خواتین اور بچوں کی خاص عدالت منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب عدالت نے ایم پی اے سردار عابد خان سندرانی اور مدعیہ کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔
کیس سے دستبردار نہیں ہوئی،مدعیہ نے ایس ایس پی دادو کے دعوے کو مسترد کردیا
میہڑ کی رہائشی حسینہ ڈھر نے ایم پی اے سردار عابد خان اور دیگر کے خلاف خواتین کے اغوا اور تاوان کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے میں 2خواتین فوزیہ، نسرین اور ایک بچی فاطمہ کے اغوا کا الزام شامل ہے۔ایس ایس پی دادو کا دعویٰ ہے کہ مدعیہ مقدمے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔مدعیہ حسینہ ڈھر نے ایس ایس پی کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیس سے دستبردار نہیں ہوئی ہیں۔



