سرگودھا میں صحافی برادری کی تقریب، صحافت میں شفافیت، ذمہ داری اور کردار سازی پر زور

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)صحافی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے، بشرطیکہ اس کا اپنا کردار شفاف، غیرجانبدار اور اصولوں کے مطابق ہو۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان، سینئر صحافی ممتاز عارف اور جنرل سیکرٹری رانا محمد اشرف نے سرگودھا یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر عمر فاروق گوندل کو ایڈیشنل سیکٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز بننے پر ان کےاعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف سچائی کو سامنے لائیں بلکہ حق و انصاف کی آواز کو دبنے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میڈیا کی سنجیدگی، ذمہ داری اور دیانت داری سے مشروط ہے، جبکہ پیشۂ صحافت میں کردار سازی اولین شرط ہے۔صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت محض خبر دینے کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے، اداروں کو درست سمت دکھانے اور معاشرتی رویّوں میں بہتری لانے کا ذریعہ ہے۔ جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان نے کہا کہ صحافی کا قلم امانت ہے، اس لیے غلط معلومات، یکطرفہ رپورٹنگ یا ذاتی مفاد کیلئے صحافت کا استعمال معاشرے کو نقصان پہنچاتا ہے۔سینئر صحافی ممتاز عارف نے کہا کہ نوجوان صحافیوں کو تربیت، تحقیق اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو اپنی پہچان بنانا ہوگا۔ رانا محمد اشرف نے کہا کہ اتحاد، مثبت سوچ اور پیشہ ورانہ اخلاقیات ہی صحافتی تنظیموں کو مضبوط بناتی ہیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر ایس یو جے ورکرز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ورکرز عمر فاروق گوندل نے اس پذیرائی پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم صحافیوں کے مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔تقریب میں نصیر احمد ملک رانا ساجد اقبال چوہدری امجد پرویز چوہدری عاصم حنیف بلال مون منظور ممتاز انصاری اے ار سلیم راؤ محمد طفیل اشرف بھٹہ رانا وقاص اظہر حسین ملک کامران شیخ عالمگیر ملک فضل میاں الیاس ملک عابد ملک جبار میاں شکیل طاہر خلیل طیب حاجی عطا گھگھ رانا مجاہد محمد صفدر محمد اصغر مرزا شبیر چوہدری آصف راجہ ندیم ندیم راجپوت سمیت متعدد صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ایڈیشنل سیکرٹری پی ایف یو جے ورکرز عمر فاروق گوندل کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button