ثالث ممالک کی ایران اور امریکامیں حملے10روز کیلئے روکنے کی تجویز

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سینئر عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں دعویٰ کیاہے کہ ثالثوں نے ایران اور امریکا کے درمیان عبوری معاہدہ بحال کرنے کیلئے10روزہ جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پینٹاگون نے ایران جنگ میں زخمی درجنوں فوجیوں کی معلومات ظاہر نہیں کیں،پینٹاگون ایران کے حملوں میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات عوام سے پوشیدہ رکھیں،اردن میں جمعہ کو ایئربیس پر حملے میں درجنوں فوجی زخمی ہوئے،پینٹاگون نے ان حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعلان نہیں کیا،ایران میں کتنے اہداف کو نشانہ بنایا گیا،سینٹ کام نے یہ تفصیلات بتانا بھی بند کردی ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی افواج پر4بڑے حملے کیے ہیں جن میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ایران جنگ میں زخمی درجنوں فوجیوں کی معلومات ظاہر نہیں کیں، پینٹاگون ایران کے حملوں میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات عوام سے پوشیدہ رکھیں، پینٹاگون نے ان حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعلان نہیں کیا۔



