ایران نے امریکی دباؤ مسترد کر دیا، مذاکرات اور جنگ بندی پر اہم انکشافات

امریکا نے جنگ چھیڑ کر ایرانی طاقت کا غلط اندازہ لگایا، عباس عراقچی

 تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنگ شروع کر کے اور ایرانی طاقت کا غلط اندازہ لگا کر غلطی کی ہے، ایران کبھی امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرا، ہم وینزویلا نہیں ہیں۔ترک میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خیال تھا وہ مختصر حملے کر کے سب تباہ کردے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے ایران کے اندر سے معلومات افشا ہونے کے باعث ممکن ہوئے اور ممکن ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایک ایسا سیکیورٹی خلا ہو جو اب بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی ایجنٹوں کو معلوم تھا آیت اللہ خامنہ ای ہرصبح اپنے دفتر میں ہوتے ہیں، رہبرِ اعلیٰ پر حملے صورت میں آبنائے ہرمز بند کرنے کا پلان پہلے ہی تیار تھا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کی منظوری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دی۔ سفارتکاری آزمانے کیلئے ہم مذاکرات میں شامل ہوئے، دوبارہ مذاکرات شروع کرنے یا نہ کرنے پر طویل مشاورت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button