راشد خان کے گھر بیٹے کی پیدائش، خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کے معروف انٹرنیشنل آل راؤنڈر اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان باپ بن گئے۔راشد خان نے پہلے بیٹے کی ولادت کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے نوزائیدہ بیٹے کا نام اذلان خان رکھا ہے۔

یاد رہے کہ راشد خان کی دو بیویاں ہیں جبکہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اہلیہ بیٹے کی ماں بنی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button