لاڑکانہ اورقمبرشہدادکوٹ میں آندھی کے ساتھ شدید بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ اضلاع میں آندھی کے ساتھ تیز بارش جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے، لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ ضلع قمبرشہدادکوٹ کے تمام علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، قبو سعيد خان اور نصیرآباد سمیت مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی. آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر ٹوٹ گئے جبکہ سولر پینلز اور دیگر چیزیں بھی ٹوٹ کر بکھر گئیں.

مزید خبریں

Back to top button