چیئرمین اوورسیز پاکستانی قمر رضا نے کالعدم ایکشن کمیٹی کابھانڈاپھوڑدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا نےکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔بیان میں سید قمر رضا کا کہنا ہےکہ کالعدم کمیٹی کی پریس ریلیز حقائق کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مسخ کر رہی ہے، رابطے کامقصد خالصتاً ذاتی خواہش کے تحت مسئلےکا پرامن حل تلاش کرنا تھا۔

سید قمر رضا کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے تحفظات کا ازالہ اولین ذمہ داری ہے، رابطہ کالعدم کمیٹی کو تشدد سے باز رکھنے اور پرامن راستہ اختیار کرنے کے لیےکیا گیا، کمیٹی کے بیشتر افراد نے پرامن حل کی تجویز پر منطقی اور مثبت ردعمل دیا، بعض عناصر ذاتی اور نیک نیتی پر مبنی اقدام کو سستی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سید قمر رضا کے مطابق انہوں نے کسی تیسرے فریق کی نہیں اپنے لوگوں اور اپنے ادارے کی نمائندگی کی، ان کی کوشش کا واحد مقصد علاقے اور باشندوں سے محبت اور ان کی فلاح تھا، امن، مفاہمت اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کوششیں کسی منفی مہم سے متاثر نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button