"مٹی پاؤ،باؤ جی”کا بڑاحکم!محسن نقوی کے بیان نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا،نوازشریف نےپارٹی کوروکدیا

 لاہور(سپیشل رپورٹ:جانوڈاٹ  پی کے)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی کو محسن نقوی کا بیان نظرانداز کرنے کی ہدایت کردی۔سینئر صحافی کے مطابق نواز شریف نے موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیا۔نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنا چاہیے جس سے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا ہو۔سسٹم تباہ ہونے والے محسن نقوی کے بیان پر ن لیگ کی سینیر قیادت نے اپنے تحفظات نوازشریف تک پہنچائے جس پرنواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔

مزید خبریں

Back to top button