سوات میں خودکش حملے پر بہت دکھی ہوں،ملالہ یوسفزئی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوات میں خودکش حملے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے
ملالہ یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سوات میں خودکش حملے پر بہت دکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کی جان گئی، انہیں متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا اندازہ ہے۔
ملالہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا سوات کی بچیاں پُرامن زندگی کی خواہش مند رہی ہیں، دعا ہے کہ سوات کے لوگ دوبارہ طالبان کے زیرِ سایہ زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔



