بورے والا کے امجد ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، مبینہ ڈاکو ظفر بھٹی ہلاک، ایس ایچ او تھانہ سٹی زخمی

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو\ جانو ڈاٹ پی کے) بورے والا کے علاقے امجد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ ڈاکو ظفر بھٹی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی راؤ یاسر نواز زخمی ہوگئے۔
پولیس کارروائی ضلعی چیف آفیسر سی سی ڈی وہاڑی شاہد فاروق برولہ کی زیرِ نگرانی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی میں انچارج سی سی ڈی چوہدری محمد اکرام آرائیں، ایس ایچ او تھانہ گگو حسن آفتاب کیانی اور پولیس اہلکار مہر بلال غازی اور مہر داؤد احمد بھی شامل تھے۔
پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی راؤ یاسر نواز زخمی ہوئے، جبکہ ظفر بھٹی ہلاک ہوگیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور مقابلے کے حالات کی معلومات سامنے آنے پر خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا سکے گا۔



