جنوبی وزیرستان میں دھماکہ،معروف مذہبی شخصیت مفتی جنا میر شہید

جنوبی وزیرستان(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے کا سبب بنا، دھماکے کا نشانہ مفتی جنا میر تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم تھے اور قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے رہے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button