ایک تصویر،2جرسیاں اور سوشل میڈیا پر طوفان،’KING BABAR’ نے مداحوں کے دل جیت لیے

 لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جسے کرکٹ شائقین خوب پسند کر رہے ہیں۔وائرل تصویر میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ اور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک ساتھ کریز پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ برینڈن کی جرسی پر ان کانام’’ KING‘‘ جبکہ بابر اعظم کی جرسی پر ’’ BABAR ‘‘ درج ہے۔دونوں کھلاڑیوں کے ایک ہی فریم میں کھڑے ہونے سے جرسیوں پر لکھے الفاظ ملا کر ’’ KING BABAR ‘‘ (کنگ بابر) بنتا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے مداح انہیں محبت سے ’’ کنگ بابر‘‘ کے لقب سے پکارتے ہیں اسی وجہ سے یہ تصویر مداحوں کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بن گئی۔سوشل میڈیا پر شائقین اس منفرد اتفاق پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔کسی نے اسے ’’ پرفیکٹ فریم ‘‘ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ ’’ آخرکار کنگ اور بابر ایک ہی تصویر میں آ گئے۔

مزید خبریں

Back to top button