آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب

مظفر آباد (جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ ن کے نام رہا، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی اب تک صرف 5 نشستوں پر کامیاب ہو سکی، 20 حلقوں میں سے 18 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، مظفرآباد ڈویژن کے تمام حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک پرامن انداز میں جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

ایل اے 25 نیلم ویلی 1: 143 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر18,925 ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 1,018 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2: ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ سٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 17,466 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور ن ليگ کے شاہ غلام قادر 3296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 29 : ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار احمد خان 19,792 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4: تمام 129 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 18,8200 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے مبشر منیر اعوان 11,947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 32: ایل اے 32 سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 21,156 ووٹ لیکر جیت گئے۔

ایل اے 33: ایل اے 33 کا معرکہ پیپلز پارٹی کے نام رہا، دیوان علی قمر 25,469 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

ایل اے 34 جموں 1: ایل اے 34 سے 131 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5,682 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2: ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 24,318 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3: تمام 140 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27,218 ووٹ لیکر نے میدان مار لیا، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12,980 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28,664 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22,827 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5: 115 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 13,132 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چودھری 4,935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6: 157 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10,981 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری فخر زمان 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1: ایل اے 40 کشمیر ولی 1 کے47 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان 65 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: تمام 19 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1,804 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

 ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1,524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1,276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام 27 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3,448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو مجموعی طور پر واضح برتری حاصل ہے، کشمیر انتخابات کر دوسرے مرحلے میں ن لیگ کی برتری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی اور نہیں، بس شیر ہے۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے کارکنون کا واضح جشن دیکھا گیا، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پارٹی قائدین کے حق میں نعرے لگائے۔

مختلف حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے اور حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button