آزادکشمیرانتخابات:مسلم لیگ (ن) کوبرتری،7نشستوں پرکامیاب،11پرآگے،پیپلز پارٹی ایک نشست جیت گئی

مظفرآباد/اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی متعدد حلقوں میں مقابلے میں موجود ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)7نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے اورباقی حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے اور چار حلقوں میں آگے ہے۔

حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی-I کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1,433 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 1,018 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی-II کے 135 میں سے 26 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 3,762 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 3,296 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 34 جموں-I میں 131 میں سے 51 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 1,690 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں-II میں 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 18,788 ووٹ لے کر نمایاں برتری پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5,041 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں-III میں 50 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 10,002 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4,756 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 37 جموں-IV میں 113 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 17,989 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار عثمان علیم 13,600 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 38 جموں-V میں مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 5,483 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4,935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 39 جموں-VI میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 2,328 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی-I میں پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1,178 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی-II میں مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 984 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی-III میں مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1,319 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 682 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی-IV کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1,276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی-V کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1,700 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی-VI کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3,448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان مرحلہ وار جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button