خواجہ آصف کا محسن نقوی کو پی سی بی میں ’’انقلاب‘‘ لانے کا مشورہ

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پی سی بی میں انقلاب لانے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ نقوی صاحب سسٹم بتدریج بہتر ہو رہے ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہییں۔خواجہ آصف نے مشورہ دیا کہ نمونے کے طور پر پی سی بی میں کوئی انقلاب لائیں کیونکہ کرکٹ کے شائقین پی سی بی کی پرفارمنس سے کوئی اتنے مطمئن نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button