روس کی آئل ریفائنری پریوکرینی ڈرون حملہ،ٹرمپ برہم،توانائی تنصیبات پر جنگ بندی کی کوششوں کودھچکا

ماسکو (جانو ڈاٹ پی کے)روس اور یوکرین کے درمیان توانائی کی تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، یوکرین نے روسی آئل ریفائنریوں کو دوبارہ نشانہ بنانا شروع کردیا، جس پر ٹرمپ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حملوں کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی ڈرونز نے روس کے ریازان خطے میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کی کوشش کی تھی۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ روس نے سمجھوتے کی پابندی نہیں کی اور یوکرین کی توانائی تنصیبات پر حملے جاری رکھے۔ زیلنسکی نے واضح کیا کہ روسی حملوں کے بعد یوکرین بھی روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ روسی ریفائنریوں، خصوصاً ڈیزل تیار کرنے والی تنصیبات پر حملوں سے عالمی توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ڈیزل کی ضرورت ہے اور ایسے حملے عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button