سندہ ممکنہ تقسیم اور سندہ کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف قومی عوامی تحریک کی "محبت سندہ” ریلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)سندہ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف میرپور ساکرو میں قومی عوامی تحریک کے چیئرمن ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں محبت سندہ کے عنوان کے تحت عوامی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کے سندہ کے عوام سندہ کی تقسیم، کینالوں کے منصوبے اور مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کو رد کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کے ٹھٹھہ، بدین اور سجاول کے لوگ غربت۔ منشیات اور بیروزگاری سے تباہ ہوچکے ہیں۔سمندری حدود اور دریا ہونے کے باوجود ٹھٹھہ کو برباد کر دیا گیا ہے سندھ کے عوام اپنے تاریخی، آئینی اور جمہوری حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وفاقی وزرا کے بیانات وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں سندھ میں نہ پانی ہے، نہ روزگار، نہ صحت، نہ امن و امان وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تمام صوبوں کو برابر کا آئینی اور سیاسی حق دے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کے سندھ کی تقسیم کح ہر منصوبہ سندہ کی عوام مکمل طور پر رد کرچکی ہے۔ سندھ ایک تاریخی، تہذیبی اور جغرافیائی وحدت ہے لسانی، انتظامی یا سیاسی بنیادوں پر سندھ کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش قومی یکجہتی کے خلاف ہوگی۔ سندھ کے عوام سندہ کے خلاف ہر سازش کا بھرپور، پرامن اور جمہوری مزاحمت کے ذریعے مقابلہ کریں گے سندھ شدید آبی قلت، زرعی تباہی اور انڈس ڈیلٹا کی بربادی کا شکار ہے 28ویں آئینی ترمیم اگر صوبائی خودمختاری، وفاقی توازن یا آئین کے بنیادی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے لیے لائی جا رہی ہے تو ھم اس کی مخالفت کرتے ہیں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے حاصل ہونے والے صوبائی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا وفاق فوری طور پر سندھ کے خلاف تمام متنازع منصوبے اور اقدامات واپس لے، آئین، جمہوریت اور وفاقی اصولوں کی پاسداری کرے، سندھ اور پاکستان کے نوجوان میرٹ، روزگار، ترقی اور امن چاہتے ہیں۔خواتین، اقلیتوں اور کسانوں کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے پاکستان ہم نے بنایا، ہم اس کی حفاظت کرہں گے سندھ کے عوام اپنے پانی، وسائل، زمین اور آئینی حقوق کے کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے

مزید خبریں

Back to top button