تھرپارکر میں مون سون شجرکاری مہم تیز، پودوں کی نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر میں مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ہاشم مسعود کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری شجرکاری مہم کے دوران اب تک لگائے گئے پودوں کی تعداد اور پیش رفت سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت اور مناسب نگہداشت بھی یقینی بنائی جائے۔

ہاشم مسعود نے کہا کہ ہماری بقا سرسبز تھر سے وابستہ ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری کا مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ انہیں پروان چڑھانا ہے، تاکہ یہ پودے مستقبل میں تناور درخت بن کر ماحول کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button