ٹھٹھہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صادق علی میمن

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن نے کہا ہے کہ ضلع کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ کسی بھی افسر کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

صادق علی میمن کی جانب سے ٹھٹھہ میں میمن ہاؤس پر شہریوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے افراد نے انہیں اپنے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایم این اے نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کو ٹیلی فون پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ شہریوں کی جانب سے پانی، بجلی، سڑکوں کی مرمت، صحت اور تعلیم سمیت مختلف مسائل پیش کیے گئے۔

صادق علی میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ ان کی اولین ترجیح عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسمبلی میں پہنچایا ہے، اس لیے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ان کی ذمہ داری ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضلع ٹھٹھہ کی ترقی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے اور سرکاری امور میں غفلت برتنے والے افسران کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران شہریوں نے صادق علی میمن کی جانب سے مسائل سننے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button