کراچی: احسن آباد کے فلیٹ سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے میاں، بیوی اور تین بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق فلیٹ سے ملنے والی لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں، جبکہ متوفین میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ڈاکٹر تھے اور احسن آباد کے ایک ہسپتال میں ملازمت کرتے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس موقع پر موجود ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔



