جے یو آئی کا خیبرپختونخوا میں 48 رکنی کونسل سے لاتعلقی کا اعلان، ارکان کو فوری استعفے دینے کی ہدایت

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبرپختونخوا نے اضلاع کی سطح پر قائم کی گئی کمیٹیوں اور قبائلی و ملحقہ اضلاع کے لیے تشکیل دی گئی 48 رکنی کونسل کو مسترد کرتے ہوئے اس میں نمائندگی لینے سے انکار کر دیا ہے۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے صوبے بھر کی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن ان کمیٹیوں یا کونسل کا حصہ نہ بنے اور اگر کوئی رکن پہلے سے شامل ہے تو فوری طور پر استعفیٰ دے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اور ملحقہ اضلاع میں مقامی آبادی کو ترقیاتی فیصلوں میں نمائندگی دینے اور علاقائی ترقیاتی امور کی نگرانی کے لیے 48 رکنی کونسل قائم کی گئی ہے۔ تاہم جے یو آئی نے اس کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کونسل میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button