سوات،مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں حادثہ، اسٹیج کی سیڑھی ٹوٹنے سے متعدد کارکن زخمی

مینگورہ (جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مینگورہ کے نشاط چوک میں جلسہ منعقد کیا گیا، جہاں اسٹیج پر لگی سیڑھی اچانک ٹوٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختونوں کے نام نہاد نمائندوں کی حیثیت 11 اکتوبر کو واضح ہوگئی اور عوام نے ریفرنڈم کے ذریعے اس ٹولے کو مسترد کر دیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ان کے بقول نااہل حکمرانوں کے جانے پر جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج کے نفاذ پر احتجاج کی دھمکیاں دینے والوں کے جانے پر لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور صوبے کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button