ایاز شاہ شیرازی کی عوامی سرگرمیاں جاری، مختلف وفود سے ملاقاتیں اور تعزیت

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کی عوامی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیرازی ہاؤس مکلی میں مختلف برادریوں کے عمائدین اور معزز شہریوں نے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے علاقوں کے مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں سید ایاز علی شاہ شیرازی باپڑا موری کے قریب حاجی سومار ناریجو کے گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ کے نائک علی حسن ناریجو کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلے میں شکرالٰہی سید برادری کے معزز رکن سید عبدو شاہ کے انتقال پر بھی ان کے تعزیتی مقام پر پہنچ کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

بعد ازاں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ٹھٹھہ شہر میں کھتری برادری کے مرحوم محمد عثمان کھتری کے پوتے امداد کھتری کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں

Back to top button