پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے، بلائنڈ ایشیا کپ کے بڑے مقابلے کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، بنگلادیش پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ میں میزبان بنگلادیش سمیت پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایشیا کپ 14 سے 20 نومبر 2026 تک کھیلا جائے گا جبکہ لیگ مرحلہ 15 سے 19 نومبر تک جاری رہے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم مقابلہ 17 نومبر کو ہوگا، جس پر شائقین کی نظریں مرکوز رہیں گی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے میں 16 نومبر کو سری لنکا، 18 نومبر کو میزبان بنگلادیش جبکہ 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔
بنگلادیش کی جانب سے پہلی مرتبہ بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کی میزبانی ایونٹ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ٹورنامنٹ کے نمایاں میچز میں شامل ہوگا۔



