ایران یا معاہدہ یا مزید سخت کارروائی؟ ٹرمپ کے بیان نے کھلبلی مچا دی

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے)ایران کے معاملے پر ٹرمپ کا بڑا اعلان، ’بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے‘، امریکی صدر نے فیصلہ جلد کرنے کا عندیہ دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اہم فیصلے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے اور وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران سے متعلق مختلف آپشنز زیرِ غور ہیں، جن میں ایران پر مزید سخت دباؤ ڈالنا اور معاشی طور پر کمزور کرنا بھی شامل ہے، جبکہ ایران کے ساتھ معاہدے کا راستہ بھی زیرِ غور ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایران پر بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بھی غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے وہ غالباً تیار ہوں گے، تاہم ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے حوثیوں کے حوالے سے بھی کہا کہ امریکا ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی جانب سے امریکا کے ساتھ لڑائی نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ دوسری جانب خطے میں حوثی حملوں اور امریکا، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور انتہائی حساس ہے۔

مزید خبریں

Back to top button