بابر کو 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی کا علم نہیں تھا؟وسیم اکرم کا طنزیہ تبصرہ

مانچسٹر (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے کپتانی کا منصب دوبارہ قبول کرنے کے فیصلے پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دے دیا۔

مانچسٹر میں وقار یونس کے ہمراہ چیریٹی فنڈ ریزنگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ کسی کو الزام نہیں دینا چاہتے اور ممکن ہے کہ وہ غلط بھی ہوں، تاہم ان کے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی قبول ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ’’میرے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔‘‘

انہوں نے تیسرے ٹیسٹ کے ٹاس کے موقع پر پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔

وسیم اکرم نے بابر اعظم کے جواب پر طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ کو نہیں پتا تو آپ یہاں چھولے بیچنے آئے ہیں؟‘‘

سابق کپتان نے کہا کہ بطور کھلاڑی یا شخص ان کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم کا لیڈر یا کپتان کھلاڑی کا ساتھ نہ دے تو وہ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا۔

وسیم اکرم نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے بعد بابر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی پر الزام عائد کرنا نہیں، تاہم وہ بابر اعظم کے کپتانی قبول کرنے کے فیصلے کو درست نہیں سمجھتے۔

مزید خبریں

Back to top button