دھرنا ختم، جماعت اسلامی نے احتجاجی مقام صاف کرکے انتظامیہ کے حوالے کردیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں 35 روزہ دھرنا اختتام پذیر، دھرنا گاہ مکمل صاف کرکے انتظامیہ کے حوالے کردی گئی۔

جماعت اسلامی کراچی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری 35 روزہ دھرنا ختم کردیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد احتجاجی مقام کو مکمل طور پر صاف کرکے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 35 روز تک جاری رہنے والے دھرنے کے دوران دھرنا گاہ کی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا اور نہ ہی کوئی توڑ پھوڑ ہوئی۔

جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ دھرنا گاہ کو اسی حالت میں واپس کیا گیا جس حالت میں اسے احتجاج کے لیے استعمال کیا گیا تھا، جبکہ تمام اشیا اپنی جگہ موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق احتجاج پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا اور کارکنان نے دھرنا گاہ کی صفائی اور اسے انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ذمہ داری بھی پوری کی۔

مزید خبریں

Back to top button