میر پورخاص: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی دہائی’’حفاظت دی جائے، جان کو خطرہ ہے‘‘

میرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی کے) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پریس کانفرنس، ختحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق جھڈو سٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکام سے فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے خاتون سویرا دختر مبارک نے اپنے شوہر حسن رضا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے جس کا باقاعدہ حلف نامہ بھی موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ ان پر یہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر پر جھوٹا الزام لگائیں کہ انہیں بلیک میل کر کے یا زبردستی شادی کی گئی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے اہل خانہ انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور زبردستی کسی اور شخص سے شادی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جوڑے کے مطابق انہیں خاتون کے بھائیوں محمد علی، محمد حنیف اور دیگر رشتہ داروں سے خطرہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نکاح کو آٹھ ماہ گزر چکے ہیں مگر اب بھی انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس موقع پر انہوں نے حکام بالا، پولیس اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے شوہر کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی پرامن طریقے سے گزار سکیں جوڑے نے کہا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ان کے اہل خانہ پر عائد ہوگی۔



