موٹروے ایم فور پر بس، کار اور کوسٹر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) موٹروے ایم فور پر مسافر بس، کار اور کوسٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سید عمران احمد کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے اور سیکٹر کمانڈر بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
حادثے کی مزید تفصیلات اور اسباب سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔



