پاکستان کی شاندار فتح، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے

لاہور (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ دیکھا اور قومی ٹیم کی شاندار کامیابی کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔

مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا مقابلہ دیکھا۔

قومی ٹیم کی اہم کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔

مائیک ہیسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور ایک یادگار فتح کے موقع پر ان کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے دوران ہیڈ کوچ کے والد کی اسٹیڈیم میں موجودگی نے اس موقع کو ان کے لیے مزید یادگار بنا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button