امریکی پابندیوں سے ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، مسعود پزشکیان

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے تسلسل کے باعث ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ملکی صورتحال اور معاشی چیلنجز پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن کا ایران کو انتشار کا شکار کرنے کا اندازہ مکمل طور پر غلط نہیں تھا، تاہم عوام کی بھرپور شرکت اور رہبر انقلاب کی رہنمائی کے باعث دشمن کے منصوبے ناکام ہوئے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر فیصلہ کرنے والوں کا خیال تھا کہ ایران کو افراتفری کا شکار کیا جاسکتا ہے، جبکہ محسن رضائی کی آمد سے سفارت کاری کے میدان میں ایران کا نقطہ نظر مزید واضح ہوا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔

مزید خبریں

Back to top button