ای سی او اجلاس کیلئےاسلام آباد تیار، اسحاق ڈار نے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) اسلام آباد میں اہم علاقائی اجلاس کی تیاریاں تیز، اسحاق ڈار نے تمام اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت دے دی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجوزہ پروگرام اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے مربوط حکمت عملی اور مؤثر انتظامات ضروری ہیں۔



