ایمان مزاری اورہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرئیر ہٹانے کے کیس میں وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شارخ ارجمند پر مشتمل بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

دونوں وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے حکم کے خلاف بھی اپیلیں دائر کی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button