مریم نواز کے بیان پر ہنگامہ! سیاق و سباق مسخ کرکے صوبائیت کا رنگ دینے کی کوشش بے نقاب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بین الصوبائی نقل و حرکت سے متعلق گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کیے جانے پر پنجاب حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا اور اسے صوبائیت و لسانیت کا رنگ دینا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔
حکومتی مؤقف میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب دراصل دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خطرات کی بات کر رہی تھیں، تاہم سیاسی مخالفین اور بعض عناصر نے دانستہ طور پر ان کے بیان کو غلط رنگ دے کر سیاسی نمبر اسکورنگ کی کوشش کی۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف تمام صوبوں اور ان میں بسنے والی تمام اقوام کا ہمیشہ احترام کرتی ہیں اور ان کی سیاست کا مقصد کسی صوبے یا قوم کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی جیسے حساس معاملے کو صوبائیت اور لسانیت سے جوڑنا انتہائی گھٹیا اور افسوسناک رویہ ہے۔ حکومت نے الزام عائد کیا کہ ایسے عناصر ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی مسئلہ ہے، اسے سیاسی یا لسانی تقسیم کی نظر کرنا ملک کے مفاد میں نہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کیا جانا نہایت افسوسناک اور تمام گفتگو کے تناظر کو مسخ کرکے پیش کرنے کی مذموم اور قابل مذمت کوشش ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 6, 2026



