انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مارک ووڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ ان کے مطابق کیریئر کے دوران انہیں متعدد انجریز کا سامنا رہا، تاہم انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ہمیشہ شاندار احساس رہا۔

مارک ووڈ نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے انٹرنیشنل اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی مارک ووڈ کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مارک ووڈ نے انگلینڈ کے لیے طویل عرصے تک تینوں فارمیٹس میں خدمات انجام دیں اور تیز رفتار باؤلنگ کے باعث ٹیم کا اہم حصہ رہے۔

مزید خبریں

Back to top button