مسافروں کو ناقص سہولیات، 8 ایئرلائنز پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی اور سامان کی ترسیل میں تاخیر پر 8 ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یکم جولائی سے 15 اگست 2026 کے دوران مسافروں کے سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ایئرلائنز کو جرمانے کیے گئے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کو مسافروں کے سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کی مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔

اتھارٹی کے مطابق سروس اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ مسافروں کو مقررہ معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button