یمنی فورسز کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 430 سے زائد حوثی جنگجوؤں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمنی سرکاری فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانے والی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں 430 سے زائد حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں سرکاری فورسز کے ترجمان ماجد النزیلی نے بتایا کہ فورسز نے حوثیوں کے عسکری اہداف پر 1292 ٹارگٹڈ حملے کیے جن میں حوثی ملیشیا کی 100 سے زائد گاڑیاں اور دیگر عسکری سازوسامان مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، سرکاری فورسز نے مارب  کے صوبے میں اہم ترین عسکری اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہ جنوبی و مغربی محاذوں پر حوثی باغیوں پر آپریشنل دباؤ میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

ماجد النزیلی نے مزید بتایا کہ ’تعز  کے محاذ پر لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے ذریعے حوثی ملیشیا کی کمک لانے والے کانوائے اور ان کی جنگی تشکیل کو تباہ کر دیا گیا ہے‘۔

مزید خبریں

Back to top button