بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے جاپان کو 2 رنز سے شکست دے دی

جاپان (ویب ڈیسک) بھارت نے بارش سے متاثرہ واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔

سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ بھارتی کپتان شریس آئر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جاپانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا اور 4 وکٹیں حاصل کرکے بھارت کو مقررہ 5 اوورز میں 32 رنز تک محدود کردیا۔

33 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جاپانی ٹیم نے آخری گیند تک بھرپور مزاحمت کی، تاہم مقررہ 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز ہی بنا سکی۔

یوں بھارت نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو صرف 2 رنز سے شکست دے دی۔

مزید خبریں

Back to top button