گھارو میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں اور طلبہ کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

ٹھٹھہ (رپورٹ: جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)گھارو میں کے الیکٹرک کی مبینہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں، تاجروں اور طلبہ و طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کراچی-ٹھٹھہ قومی شاہراہ بلاک کردی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گھارو اور دھابیجی میں کئی ماہ سے بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شدید گرمی اور حبس میں شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج کرنے والوں کے مطابق گھارو اور دھابیجی مارکیٹ میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی بجلی کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ و طالبات کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مختلف اسکولوں میں طلبہ و طالبات کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات کے بعد شہریوں اور متعدد تعلیمی اداروں کے طلبہ نے احتجاج کا فیصلہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گھارو سمیت مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات، ہائی اسکول بوائز کے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ طویل لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور گھارو و دھابیجی کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button