کینجھر جھیل تفریح کیلئے کراچی سے آنے والی خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگئی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)کینجھر جھیل تفریح کیلئے کراچی سے آنے والی خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔کینجھر جھیل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کراچی کی رہائشی خاتون اچانک فوت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی شہناز زوجہ قیوم شیخ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے کینجھر جھیل پہنچی تھیں کہ خاتون جب کوسٹر سے اتری تو اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ فوت ہو گئی۔ واقعے کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ لاش کچھ دیر تک کینجھر پوائنٹ پر پڑی رہی، جبکہ ایمبولینس کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث ورثاء اور علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایدھی رضاکاروں نے لاش سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کی۔



