5روزہ مسلسل گراوٹ کے بعد سونا مہنگا،فی تولہ قیمت میں1400روپے کااضافہ

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)مسلسل پانچ روز کی کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 4009 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 878 روپے کی ہوگئی۔



