ایل پی جی 650 روپے کلو! گیس کا گھریلو سلنڈر بھی 6 ہزار سے اوپر نکل گیا

ایل پی جی 650 روپے کلو تک جا پہنچی، گھریلو سلنڈر 6 ہزار سے مہنگا، عوام کی جیبوں پر نیا وار

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل بنا دیا، مختلف شہروں میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 570 سے 580 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کے حصول کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔ لاہور میں بھی ایل پی جی 550 سے 650 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف انہیں گیس کے بل ادا کرنے پڑ رہے ہیں تو دوسری جانب گیس کی قلت کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنا بھی مجبوری بن چکا ہے۔ اس دوہرے بوجھ نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے۔

کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔ شہر کے وسطی علاقوں میں گیس 550 سے 600 روپے فی کلو جبکہ مضافاتی علاقوں میں 600 سے 640 روپے فی کلو فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔ منڈی بہاؤالدین میں بھی مہنگی ایل پی جی نے دیہاڑی دار مزدوروں اور سفید پوش طبقے کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا دشوار بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button