جوش انگلس تینوں فارمیٹس میں ایک سے زائد سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے

نیولینڈز (جانو ڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے جنوبی افریقا کے خلاف نیولینڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔

میچ کے تیسرے روز انگلس نے 132 گیندوں پر 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تینوں فارمیٹس میں ایک سے زائد سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

یہ جوش انگلس کی دوسری ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف بھی سنچری اسکور کی تھی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں وہ پاکستان اور زمبابوے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سنچری بنا چکے ہیں۔

مینز اور ویمنز کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ میں جوش انگلس سے قبل صرف 12 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جن میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button