امریکا ایران معاہدے کی کوششیں تیز، قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے، مذاکرات میں پیش رفت کا امکان

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، قطر کے ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ہیں تاکہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے کسی سمجھوتے پر لانے کی کوششیں آگے بڑھائی جاسکیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات امریکی حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی سے کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کسی معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق قطر، پاکستان اور دیگر اتحادیوں نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ فریقین مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق کے قریب ہیں، تاہم ایران کے معاملے کا فوری اور مکمل حل ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی لاکر خطے کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے۔



