بکرے کے پائے،مرغی کاگوشت اور دیسی گھی کینیڈا لے جاناپاکستانی مسافر کو مہنگاپڑگیا،1350ڈالرجرمانہ

ٹورنٹو(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی مسافر کو بکرے کے پائے اور دیگر غذائی اشیا کینیڈا لے جانے پر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا، جبکہ کسٹمز حکام نے اس کا تمام غذائی سامان بھی ضبط کرلیا۔

کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے پاکستانی مسافر کے سامان سے مجموعی طور پر 16 کلوگرام غذائی اشیا برآمد کیں۔

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات ایک تربیت یافتہ کتے نے مسافر کے سامان میں کھانے پینے کی اشیا کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد سامان کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق مسافر نے کینیڈا پہنچنے پر کسٹمز حکام کو اپنے سامان میں موجود ان غذائی اشیا کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر تمام غذائی سامان ضبط کرلیا گیا، جبکہ مسافر پر 1350 کینیڈین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button