اسلام کوٹ:کولہی برادری کا مختیارکار اور تپیدار کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) اسلام کوٹ میں کولہی برادری نے مختیارکار اور تپیدار کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رانجھو کولہی، چندیو کولہی اور دیگر نے الزام لگایا کہ مختیارکار انور ہنگورجو اور تپیدار کملیش مہراج نے رشوت کے عوض ان کی قدیمی زمینوں کے کھاتے غیر مقامی افراد کے نام منتقل کر دیے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود جیرو کولہی، ہرجی کولہی اور دیگر بااثر افراد انہیں زمینیں خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رشوت خور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں قبضہ مافیا سے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button