’’جائز مطالبات حل کریں‘‘ تھرکول بلاک ون ہنڈا کمپنی کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرکول بلاک ون ہنڈا کمپنی کے ہزاروں ملازمین بشمول ڈمپر ڈرائیور ہڑتال پر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی رہنما مذاکرات کے لیے نہیں پہنچا اور احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جا رہے اور انتظامیہ نے ہڑتال پر تمام ملازمین کو کھانے پینے سے روک رکھا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق ہماری بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور تمام الاؤنسز دیئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کھانے پینے کی پابندی کے باعث بہت سے ملازمین بھوک اور پیاس سے نیم بیہوش ہوگئے ہیں۔ملازمین میں افراتفری بڑھ گئی ہے، تھرکول انتظامیہ نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی مانگ لی ہے، جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔



