سرکاری حج اسکیم، دوسری قسط کی ادائیگی جاری،پہلے ہی روز14ہزار605عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کا عمل جاری ہے، پہلے ہی روز 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 10 ہزار عازمین نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کی، جبکہ 899 افراد نے بینک کارڈ اور 3 ہزار 612 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے واجبات جمع کرائے۔
ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں اب تک 9 ارب 30 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔



