190ملین پاؤنڈ کیس،بشریٰ بی بی کی درخواست پرجلد سماعت کیلئے بڑااقدام

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)بشریٰ بی بی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر وفاقی آئینی عدالت پہنچے، جہاں وکلا کی جانب سے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے وفاقی آئینی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات بھی کی اور بشریٰ بی بی کے کیس کو جلد مقرر کرنے کی استدعا کی۔
بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پہلے ہی وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔



