اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کو ہائیکورٹ سے ریلیف، سیشن کورٹ کا فیصلہ مسترد

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کرلی۔
جسٹس عبہر گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم ختم کردیا۔
رمشا اقبال نے سیشن کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔



